ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی بلوچستان کے دیرپاامن کے لئے ناگزیر ہے،علامہ ظفرعباس شمسی

03 December 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ)کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خودکش حملہ قابل مذمت ہے، اس سانحے میںشہید ہونے والے پولیس اہلکار اور معصوم بچے کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفرعباس شمسی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا ررہا ہے، بلوچستان حکومت دہشت گردی قابو کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی بلوچستان کے دیرپاامن کے لئے ناگزیر ہے ۔

بلوچستان میں دہشت گردوں کے سلیپرسیل قائم ہیں ، ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے ۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ، عوام کو بھی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree