لاہور ہائی کورٹ کے با ضمیر جج نے عدل و انصاف کے حق میں فیصلہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے،علامہ مقصود ڈومکی

27 August 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اب شہباز شریف ، نواز شریف اور سانحہ ماڈل ٹاون کے دیگر ذمہ داران کے خلاف عدالت کے فیصلے کے مطابق ایف ائی ار درج کی جائے ، اس ملک میں کمزور اور طاقتور کیلئے علیحدہ قانون ہے۔ جبکہ مظلوموں اور کمزوروں کی آواز سننے والا کوئی نہیں مگر لاہور ہائی کورٹ کے با ضمیر جج نے عدل و انصاف کے حق میں فیصلہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گذشتہ پندرہ سالوں میں ہم نے سینکڑوں شھیدوں کے جنازے اٹھائے مگر ہمیں کسی ادارے سے انصاف نہیں ملا۔ مظلوم شہری اور وارثین شہداء کو انصاف دینے والا کوئی نہیں، ریاستی ادارے دہشت گردوں کے آگے بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں۔ اعلیٰ عدالتیں بھی قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکانے میں ناکام رہیں۔ سیکڑوں شہداء کے ورثاء کا اعتماد نظام عدل و انصاف سے اٹھ چکا ، ہم مظلوم ہیں اس لئے مظلوم کے درد کو سمجھتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور انقلاب مارچ مظلوموں کی آواز بن چکا ہے جمہوریت کے چیمپیئن اپنے قول اور فعل کے تضاد کوختم کرتے ہوئے غریبوں ، مسکینوں کے حال پر رحم کھائیں ۔ جنہوں نے دونوں ہاتھوں سے قومی دولت کو لوٹا اور بادشاہوں کی طرح محلات میں رہتے ہیں انہیں غریبوں اور مسکینوں سے کیا ہمدردی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا گورنر ہاؤس شاھانہ زندگی گزارنے کی اعلٰی مثال اور بلوچستان کے مظلوموں اور غریبوں کا مزاق اڑانے کے مترادف ہے ،اب وقت آچکا ہے کہ اس نظام کو بدلہ جائے اور دور غلامی کے تمام آثار مٹائے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree