وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے کونسلر کربلائی رجب علی نے کہ ہے کہ سردی کے شروع ہوتے ہی پورے ملک خصوصاً کوئٹہ شہر کے عوام کا جینا گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے دوبھر ہوجاتا ہے لیکن ارباب اقتدار اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔ جس کی وجہ عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہیں، مجلس وحدت مسلمین حکومت سے پزور مطالبہ کرتی ہے کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات گیس و پانی وغیر ہ کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پرفوری طور حل کریں تاکہ پاکستانی اس ذہبی کوفت سے نجات پائیں ، ابھی تو موسم سرما پوری طرح شروع بھی نہیں ہوا ہے لیکن اس باوجود علمدار روڈ سے ملحقہ اکثر علاقوں میں بغیر شیڈول کے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ علاقے مکین بے حد پریشان ہے، ستم بالائے ستم یہ کہ واسا پاس مطلوبہ تعداد میں ملازمین نہ ہونے کی وجہ سے علمدارروڈکے عوام اب بھی بوند بوند پانی کو ترس رہی ہیں یا پھر واسا کا ٹینکر مافیا کے ساتھ گڑھ جوڑ ہے جس کی وجہ عوام کو پانی کی فراہمی میں کوتاہی برتی جارہی ہے، مجلس وحدت مسلمین اس ضمن میں پہلے بھی واسا کے دفتر چکرکاٹ چکی ہیں لیکن پھر بھی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ،مجلس وحدت مسلمین حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ واساکی کارکردگی کا بہتربنانے کیلئے علمدار روڈ کے علاقے میں ٹیوب ویلوں کو چلانے کیلئے واسا میں انہی علاقوں سے ملازمین بھرتی کریں تاکہ ملازمین بغیر کسی بہانے کے عوام کوپانی کی فراہمی کو یقینی بنائے، تب جاکر عوام پانی کے مسائل سے نجات ملنے کی توقع کی جاسکتی ہیں۔مجلس وحدت مسلمین عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کی طرح جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کرینگے۔