کوئٹہ (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کی جانب سےپیام شہداء و اتحاد ملت کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے باوجود شہداء چوک علمدار روڈ پر منعقدہ پروگرام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، بارش کے باوجود انتظامیہ کے افراد کا حوصلہ دیدنی ہے، ہر جوان، بچہ اور بوڑھا اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے کیلئے شہداء چوک کی جانب رواں دواں ہے۔ پیام شہداء و اتحاد ملت کانفرنس میں مرکزی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صاحبزادہ حامد رضا اور فیصل رضا عابدی کریں گے جبکہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحادکونسل کے دیگر رہنما بھی اپنے خیالات کا ظہار کریں گے۔ پروگرام میں شہداء کے خانوادہ بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ پروگرام میں شرکاء کا آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔