اتحاد بین المومنین کی راہ میں ایک اور اہم قدم، ایم ڈبلیوایم کی حمایت سے اسلامی تحریک کے کیپٹن شفیع جی بی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب

13 November 2017

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں کے اسپیکر فدا محمد ناشاد کی جانب سے اسلامی تحریک پاکستان کے رکن جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع کے بحیثیت اپوزیشن لیڈرانتخاب کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، مجلس وحدت مسلمین نے اتحاد بین المومنین کی خاطر ایک مرتبہ پھر اعلیٰ ظرفی اور وسعت قلبی مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماءکونسل ) کے نامزد امیدوار برائے اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع کی حمایت کرکے انہیں کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے دونوں اراکین گلگت بلتستان قانون اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی اور بی بی سلیمہ نے اسلامی تحریک پاکستان کے رکن اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع کو اپنے قیمتی ووٹ کاسٹ کیا جس کے نتیجے میں ان کی کامیابی یقینی بنی ۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر کے فرائض جمیعت علمائے اسلام(ف) کے حاجی شاہ بیگ انجام دے رہے تھے،جبکہ اپوزیشن لیڈر کی دوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جاوید حسین بھی شامل تھے ، لیکن ایم ڈبلیوایم نے ایک مرتبہ پھر سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلامی تحریک کے نامزد اپوزیشن لیڈر کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا  ، ایم ڈبلیوایم کے دونوں اراکین اسمبلی کے قیمتی ووٹوں کے حصول کے بغیر اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماءکونسل ) کے نامزد امیدوار برائے اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع کی کامیابی غیر یقینی تھی۔

دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان اور بی بی سلیمہ نے  اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماءکونسل ) کےنومنتخب اپوزیشن لیڈر برائے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے وہ ایوان میں عوامی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے اراکین اسمبلی کی درست نمائندگی کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree