وحدت نیوز (شگر) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شگر شیخ کاظم ذاکری نے کہا ہے کہ سر زمین بے آئین پر آئین کے بغیر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ٹیکس کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حکومت کو ٹیکس لینے کا اتنا ہی شوق ہے تو اس خطہ بے آئین کو آئینی حیثیت دیں تو ہم خوشی خوشی ٹیکس دینگے۔ ورنہ ٹیکس کا خیال ذہنوں سے نکال لیں۔میڈیا کو دی گئی ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ایک جانب سے پاکستان کی حکومت گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے سے کترارہے ہیں اور ہمارے حقوق غضب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ گذشتہ ستر سالوں سے اس خطے کو آئینی حقوق سے محروم رکھ کر متنازعہ خطے کے طور پر پیش کررہے ہیں دوسری جانب متنازعہ خطے کی حقوق بھی سلب کرنے کیلئے پر تول رہے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کے جسم بھی جب تک خون کا ایک قطرہ موجود ہے وہ کسی غیر آئینی اور غیر قانونی احکامات کو ماننے کیلئے تیار نہیں اور اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی کو جس طرح پنجاب حکومت کے غنڈوں نے اغواہ کے بعد اب تک لاپتا کیا ہوا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ ناصر شیرازی کے اغواہ کار پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ ہے۔ اگر فوری طور ناصر شیرازی کو بازیاب نہ کیا گیا تو ایم ڈبلیو ایم پورے پاکستان کو جام کر دینگے۔