صوبائی حکومت دیامر میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن سے گریز کررہی ہے،شیخ نیئر عباس مصطفوی

10 August 2018

وحدت نیوز(گلگت) صوبائی حکومت دیامر میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن سے گریز کررہی ہے جبکہ دہشت گرد مورچے سنبھالے بیٹھے ہیں اور مسلسل فورسز پر شیلنگ کررہے ہیں۔دیامر اور غذر کے کچھ علاقے دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ ہیں جہاں سے وقتا فوقتا دہشت گردی ہوتی رہتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ بچوں کے سکولز کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ نرم رویہ علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔خود دیامر کے عوام دہشت گردوں کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی کوئی وِل نظر نہیں آرہی ہے۔گلگت بلتستان کو بچانا مقصود ہے تو دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن کرنا ہوگا چاہے دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی علاقے یا فرقے سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیاسی انتقام کے طور پر معزز شہریوں کو شیڈول فورتھ میں رکھا ہے جبکہ دہشت گرد انہیں نظر ہی نہیں آرہے ہیں۔عالمی حالات پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے یمن میں سکول کے بچوں پر سعودی طیاروں کی بمباری کی سخت مذمت کی اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے اس ظلم وبربریت کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔آرڈر2018 کا سپریم کورٹ کی جانب سے بحالی کو اس قوم کی بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آرڈرسے تنگ آچکے ہیں اور یہاں کے عوام آئینی حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ وفاق آرڈر کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دینے کا ارادہ کئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین جی بی آرڈر 2018 کو مسترد کرچکی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کیلئے ہمہ وقت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree