دیامر کے عوام کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کروایا جائے، غلام عباس

09 August 2018

وحدت نیوز(گلگت) دیامر کے عوام کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کروایا جائے، آئے روز دہشت گردی کے واقعات سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔معزز جج پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی ملک مسکین کے بیان سے واضح ہوا کہ علاقے میں حکومتی رٹ قائم نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے پولیٹیکل سیکریٹری غلام عباس نے کہا ہے کہ اگر دیامر کے واقعات میں بیرونی ہاتھ کارفرما ہے تو اندرونی ایجنٹوں کو منظر عام پر لائے جائے۔انہوں نے کہا کہ چند دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہوں نے دیامر کو یرغمال بنارکھا ہے اور ماضی میں بھی انہی دہشت گردوں کے کئی وارداتیں انجام دی ہیںاور ہر واردات کے بعد حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ دہشت گردگرفتار ہوچکے ہیں جبکہ آج تک کسی دہشت گرد کو سزا نہیں ہوئی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پے درپے دہشت گردی کے واقعات سے دنیا کے سامنے علاقے کا امیج بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے سیاحت سمیت کاروبار زندگی متاثر ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں ان سخت حالات میں دہشت گردوں کے خلاف احتجاج کرکے عوام نے پیغام دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلا ف ہیں۔اگر حکومت نے عوامی طاقت ساتھ ہونے کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن نہیں لیا توآنیوالے دنوں میں عوام کیلئے سخت خطرات لاحق ہونگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرے اور دہشت گردوں کے سامنے عمائدین کو لانے والی پالیسی ترک کرے۔دیامر سے ملحق نالوں ، غذر اور گلگت میں سیکورٹی فول پروف بنائیں اور گلگت سکائوٹس کوانٹری پوائنٹس پر تعینات کرکے دہشت گردی کے خطرات پر قابو پائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree