سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مایوس ہونے کے بجاٸے ایک متحدہ ایجنڈے پر اتفاق و اتحاد کی فضا قاٸم کرنے کی ضرورت ہے ،آغاعلی رضوی

18 January 2019

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما آغا سید علی رضوی کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا۔ جس میں ہر دلعزیز رہنما نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ نوجوان مایوس نہ ہو۔ اسکی بجاٸے اب غور کریں کہ کس طرح سے آپس میں اختلافات کو ختم کیا جاٸے۔ آغا نے کہاکہ ستر سالوں سے ہمارے جوان اور افسران اس ملک پر قربان ہوتے رہے۔ اب بھی ہر محکمے میں ہمارے جوان کسی بھی دوسری قوم سے زیادہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ کیونکہ آج تک ہم نے اپنی منزل کے طور پر پاکستان کا آٸینی شہری بننا رکھا۔ ہم اس ملک سے محبت کرتے ہیں۔ اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ مگر ہماری خواہش ادھوری رہی۔ یہ دنیا کی واحد قوم ہے جس نے ستر سالوں تک وطن میں ضم ہونے کیلٸے تحریکیں چلاٸیں۔ ہم عوام میں جاٸیں گے۔ رہنماوں سے ملکر ایجنڈا طے کریں گے۔ ہم ہر حوالے سے معاملے کو دیکھیں گے۔ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر غور کریں گے۔ عوامی ایکشن کمیٹی طے کریگی کہ اب ہم کیسے اپنے دیرینہ حقوق کے مسٸلے کو حل کی طرف لیکر جاٸے۔ مایوسی کسی مسٸلے کا حل نہیں۔ ہم مایوس ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کو ہی ہماری عوام چاہتی ہے مگر افسوس اسکی قدر آج تک نہیں کی گٸی۔ گلگت بلتستان پاکستان کا سر ہے۔ ہم ہی اس ملک سے دنیا کیلٸے راستہ ہے۔ متنازعہ علاقہ بنا کر آرڈر کے ذریعے چلایا گیا۔ مگر یہ نہیں سوچا گیا کہ ایک متنازعہ خطے میں بھاشا ڈیم کیسے بناٸیں گے۔ کس طرح سے سی پیک بنا ٸیں گے۔ ہم محروم و محکوم قوم بن کر رہے۔ ہم مظلوم رہے۔ مگر ہم اپنی منزل سے واقف ہیں۔ طے کریں گے مل کر کس طرح سے منزل کی طرف قوم کو لیکر جانا ہے۔ ہم مایوس نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اتفاق و اتحاد کی ضرورت پر بار بار تاکید کرتے ہوٸے زور دیتے ہوٸے کہا کہ ہمیں کسی انتہاٸی قدم تک جانے کی انشاللہ نوبت نہیں آٸیگی۔ کیونکہ ہم اپنی ایمانی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ اپنے جوانوں اور بزرگوں کے حوصلے پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ سب ملکر قوم کیلٸے آگے آٸیں۔ علما اور آٸمہ مساجد نکلیں اپنی ذمہداری ادا کریں۔ قوم کی رہنماٸی کریں۔ طلبہ ، وکلإ اور تاجر برادری نکلیں۔ اتحاد و اتفاق کی فضا قاٸم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سیاست دان ، عوامی رہنما، اسمبلی اور کونسل کے ممبران آٸیں قوم کو ایک نکتے پر اکٹھا کریں۔ آپ لوگوں کو آگے آکر قوم کی رہنماٸی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جوانوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا کو اتحاد و اتفاق کیلٸے استعمال کریں۔ اسے انتشار اور نا اتفاقی کا ذریعہ نہ بننے دے۔ ہر طبقہ ملکر اب اتحاد و اتفاق کیلٸے کوشش کریں۔ انشاللہ منزل پا کر رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree