وحدت نیوز(نیورنگاہ) ماہی پروری کو گھریلو صنعت بنانے کے لیے حلقہ دو سکردو کی اے ڈی پی میں خواتین کے لیے رکھی گئی سکیم کے پائلٹ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت کم آمدن والی خواتین سے درخواستیں طلب کرلی گئی اور محکمہ کی جانب سے قائم کمیٹی کی سکروٹنی، ویریفیکیشن اور فیزیبلٹی کے جائزہ کے بعد مختلف مقامات پر گھریلو صنعت کے طور پر ماہی پروری کو فروغ دینے کے لیے فش سیڈ، فیڈ اور دیگر معاونتوں کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی گئی۔
اس سلسلے میں نیورنگاہ میں دی گئی سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے دعا کرکے پروگرام کا آغاز کیا۔منسٹر ایگریکلچر و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم، ڈی ڈی فشریز حاجی مہدی اور دیگر افسران نے افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔