ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام آن لائن حسن قرائت مقابلہ کا اہتمام سیدہ علیمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی

19 April 2023

وحدت نیوز (گلگت) ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام آن لائن حسن قرائت مقابلہ کا اہتمام سیدہ علیمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام حسن قرائت کے مقابلہ کا اہتمام کیاگیا جس کے پہلے مرحلہ میں 82 طلبہ طالبات نے حصہ لیا۔ جن میں سے 9 طلبہ وحطالبات مرحلہ دوم تک پہنچے جن کےمابین فائنل مرحلہ کا مقابلہ منعقدہوا

فائنل مرحلہ میں
پوزیشن ہولڈرز کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔
پہلی پوزیشن :
سیدہ علیمہ
98/100
دوسری پوزیشن:
قاری عمار یاسر
96/100
تیسری پوزیشن: سیرت فاطمہ
حافظ نوازش علی
94/100
چھوتھی پوزیشن :حافظ فیض اللہ مھدی۔
سیدہ ابیھا بتول
90/100
پانچویں پوزیشن:
فاطمہ حسینی
سیدہ حریم فاطمہ
سیدہ رضوا بتول۔
87/100

مقابلہ میں شریک تمام طلبہ طالبات سمیت تمام ادارہ جات کے مسئولین لائق تحسین ہیں کہ آپ نے قاری قرآن کی صف میں شامل ہوکر ماہ مبارک رمضان جو کہ ربیع القرآن ہے اس پاک مہینہ کی عظمتوں اور رونقوں کو دوبالا کیا۔

ہم تمام ادارہ جات خصوصا مدرسہ حفاظ القرآن سکردو اور دارالمودت حفظ قران مظفر آباد کے نہایت ممنون و مشکور ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree