وحدت نیوز(اسلام آباد)صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے صدر علامہ شیخ کاظم ذاکری نے جامع مسجد حشو شگر میں خطبہ جمعہ میں کہا کہ سانحہ پارا چنار عالم اسلام میں بڑھتی قربتوں سے خائف سامراجی طاقتیں کرائے کے تکفیری ٹولے کے ذریعے فرقہ ورانہ فسادات کی آگ میں پھر سے وطن عزیز کو دھکیلنےکی سازش ہے۔پارا چنار کے مومنین نے امتحان ڈیوٹی پر مامور اہل سنت اساتذہ کو حفاظت کے ساتھ ان کے علاقوں کی طرف روانہ کرکے دشمن کے عزائم کومٹی میں دفن کردیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاست پاکستان پہلے واقعات میں ملوث شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ لیتے تو کل کا واقعہ پیش نہ آتا۔ قلعہ نما پارا چنارمیں دن دھاڑے سکول پر حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کل کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شھدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گوہ ہیں۔خانوادہ شھدا ءسے تسلیت عرض کرتے ہیں۔