وحدت نیوز(سکردو)ممبر جی بی کونسل و سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ احاطہ عدالت سے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔سابق وزیراعظم کے ساتھ روا رکھے جانے والا رویہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر قانونی اقدام سے ملک کی سالمیت اور امن کو نقصان پہنچے گا۔امپورٹڈ حکومت ملک میں آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے لئے جاری تحریک کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔قانون نافذ کرنے والوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ غیر قانونی طاقت کے استعمال سے اجتناب کرے۔جس انداز میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی جا رہی ہے یہ خلاف قانون ہے۔ملک فسطائیت کا شکار ہوچکا ہے، یہاں پر آئین و قانون کی عملداری نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ملک بھر میں اس غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاج ریکارڈ کریں گے۔