امام حسین (ع) نے اسلام کی خاطر عظیم قربانی دی، سہیل اکبر شیرازی

18 May 2023

وحدت نیوز (گنداواہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ نواسہ پیامبر اکرم امام حسین علیہ السلام نے اسلام کو بچانے کے لئے اپنے خاندان اور اصحاب و انصار کے ہمراہ کربلا کے مقام پر عظیم قربانی دی۔ یہ بات انہوں نے حسین زندہ باد ٹرسٹ گنداواہ کیجانب سے مسجد اقصیٰ حسینی محلہ میں عشرہ محرم کی مجالس کے حوالے سے اہم میٹنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ سہیل اکبر شیرازی نے محرم الحرام کے تقدس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ محرم الحرام کو اسلام سے پہلے بھی انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواسہ پیامبر اکرم امام حسین علیہ السلام کی اسلام کو بچانے کے لئے اپنے خاندان اور اصحاب و انصار کے ہمراہ کربلا کے مقام پر شہادت اسی مہینے میں ہوئی ہے۔ ہمارے لئے محرم کا مہینہ غم و حزن اور عزاداری کا مہینہ ہے۔ میٹنگ میں صوبائی رابطہ سیکرٹری و انجمن درگاہ سید ایوب شاہ بخاری کے متولی سید گلزار شاہ بخاری، انجمن حسینی کے مولانا امجد علی محسنی، انجمن امام زمان عجل کے مولانا اللہ ڈنہ عرفانی، انجمن گلشن زہرا کے میر حسن سپرہ، انجمن علمدار کے استاد جاوید احمد ابڑو، انجمن نہرالقمہ کے عابد حسین دھکڑ، انجمن امام بارگاہ امام مہدی عج کے غلام محمد حسنین شیرازی اور دیگر انجمنوں کے متولی حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر عشرہ محرم الحرام میں شام اور صبح کی مجالس عزاء کے سلسلہ میں اہم گفتگو ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree