وزیراعلی خالد خورشید اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی الیاس صدیقی کے انتہائی اہم وعدے کی تکمیل

20 May 2023

وحدت نیوز(گلگت) نومل و فیض آباد  کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری! وزیراعلی خالد خورشید اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی الیاس صدیقی کے انتہائی اہم وعدے کی تکمیل!

27 کروڑ لاگت کی نومل و فیض آباد گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر کام کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اہلیان نومل و فیض آباد کے لئے صاف پانی کے خصوصی طور پر منظور گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر کام کے آغاز کا افتتاح کردیا ۔

اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ نیئر عباس ، صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم ، معاون خصوصی برائے معدنیات الیاس صدیقی ، صوبائی وزراء، عمائدین نومل، پی ٹی آئی و اتحادی رہنماء, کارکنان و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم اہلیان نومل و فیض آباد کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کو عمائدین نومل و فیض آباد نے وزیر اعلی کے سامنے پیش کیا تھا۔ اس مطالبے کے پیش نظر وزیراعلی خالد خورشید نے  خصوصی  طور  پر نومل و فیض آباد واٹر سپلائی کے تاریخی منصوبے کی  منظوری دی اور خصوصی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ایک سال کے مدت میں اس منصوبے پر ٹارگٹ کرکے عملدرآمد یقینی بنائیں۔  

وزیراعلی نے نومل گریٹر واٹر سپلائی سکیم میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بنانے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے نومل و فیض آباد ضلع گلگت  کے عوام کے لئے پینے کے صاف کا دیرینہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا۔

عمائدین نومل و فیض آباد نے صاف پانی کے  دیرینہ عوامی مطالبے کے حل کے لئے  قلیل مدت میں اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانے پر وزیراعلی خالد خورشید اور معاون خصوصی الیاس صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree