شہباز شریف حکومت سے جانے کے بعد گلگت دورے پے آئے تو متنازعہ بل کے تناظر میں استقبال کرینگے، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

09 August 2023

وحدت نیوز(گلگت)ملک میں فرقہ وارانہ بل پاس کر کے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک کر اور ملک کا دیوالیہ نکالنے کے بعد اب گلگت بلتستان میں فساد کا خواہاں ہے۔ شہباز شریف نے پاکستان کی تاریخ میں سہولت کار اعظم بن کر عالمی طاقتوں کی ملک کو تجربہ گاہ بنایا اور تمام جمہوری اداروں کو تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچا کر ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ متحدہ اپوزیشن اور گلگت بلتستان کی سماجی تنظیموں سے مشاورت کے بعد انکے دورے پر متنازعہ بل پر جواب طلبی کا ماحول بنائے گی۔ مقتدر حلقوں کو چاہیے کہ گلگت بلتستان کے ساتھ مزید کسی قسم کا مذاق نہ ہونے دیں۔ اس خطے کی مزید تذلیل اور استحصال درست نہیں ہے۔ عوام اور نئی نسل میں پائی جانے والی تشویش اور غیض و غضب کے سامنے زیادہ عرصہ بندھ نہیں باندھا جاسکتا۔ ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کہ عوام مطمئن ہو۔

اخباری نمائندہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے گلگت دورہ کے حوالے سے تاریخ پہ تاریخ دیکر اپنی گلگت بلتستان کے ساتھ دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ پہلے جولائی میں دورہ کا شوشا کیا گیا ہم نے مخالفت نہیں کہ شاید انکے آنے سے جی بی کو چار آنے کا فائدہ ہو لیکن اب پوری قوم کو بے وقوف بنانے کے لیے گیارہ تاریخ کو ظل سبحانی گلگت دورہ فرمانا چاہتا ہے۔ حکومت ہاتھ جانے کے بعد انہیں یہاں تشریف لانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اگر ذاتی حیثیت میں مسلم لیگ کے کسی جلسے میں انہیں شرکت کرنی ہے تو بھلا سے کریں لیکن کسی پرانے پروجیکٹ کے افتتاح کی کوشش کی گئی تو یہ جعل سازی شمار ہوگی۔ بتایا جائے پی ڈی ایم نے اپنے دورانیے میں کتنی سکیمیں گلگت بلتستان کو دی ہیں جن کا موصوف افتتاح کریں گے۔ اب وہ کسی بھی پروجیکٹ کے افتتاح یا سرکاری دورہ کی قانونی اور اخلاقی حیثیت کھو چکا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree