طاقت کے ذریعے گلگت میں جاری احتجاج کو روکنے کی کوشش شرمناک عمل ہے، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم

09 January 2024

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری اپنے میں کہا کہ طاقت کے ذریعے گلگت میں جاری احتجاج کو روکنے کی کوشش شرمناک عمل ہے، بائی روڈ گلگت احتجاج میں شرکت کے لیے نکلا ہوں، اپوزیشن کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کریں گے۔جس نے گرفتار کرنا ہے آجائیں ہم حاضر ہیں، جمہوری اور عوامی مطالبات کیلئے جاری جدوجہد کو روک دیا گیا تو اس کی کوکھ سے غیرجمہوری رویہ جنم پائے گا۔

وفاق نے گلگت بلتستان کے لیے نیا سال کا تحفہ گندم بحران اور شیڈول فور میں درجنوں افراد کو شامل کرکے دیا،شیڈول فور میں عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو شامل کرکے دہشتگردوں کو کلین چیٹ دی ہوئی ہے،شیڈول فور میں 27 افراد نہیں بلکہ پورا گلگت بلتستان ہے، عوامی مطالبات کے لیے آواز بلند کرنے والوں پر ہاتھ ڈالیں تو احتجاج کسی اور رخ اختیار کرے گا،وفاقی حکومت گلگت بلتستان سے بیگانہ نہ ہو، جلد عوامی مطالبات پر توجہ دیں،اسلام آباد گلگت بلتستان کے ساتھ اپنا رویہ درست کرے اور نگران وزیراعظم اپنے اعلان پر عمل کرتے ہوئے گندم کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے، ہمیں اسلام آباد میں جی بی کے عوامی مطالبات کے حل کے لیے دھرنا دینے پر مجبور نہ کریں۔

شیڈول فور کو عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے  سماجی رہنماوں اور سیاسی رہنماؤں پر استعمال کیا جاتا رہا ہے،سکردو کے نوجوان سماجی رہنما وزیر حسنین کو شیڈول فور میں ڈال کر یوتھ کے غم و غصے میں اضافہ کر دیا ہے،عوامی بیداری اور یوتھ گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے،صوبائی حکومت گندم مسئلے پر عوام کو مزید امتحان میں نہ ڈالیں اور وفاق کے آگے ڈٹ جائیں،صوبائی حکومت جی بی کے مسائل کے حل کیلئے وفاق کے خلاف جو بھی اقدام کرے ہم ساتھ دیں گے،صوبائی حکومت وفاق کے رویوں کے خلاف آواز بلند کرے ورنہ ملازمین تنخواہوں سے بھی محروم رہیں گے، گلگت بلتستان تاریخی مالیاتی بحران سے گزر رہا ہے اور نگران وزیراعظم چین کی بانسری بجا رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree