ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے وفدکی ایم ڈبلیوایم کے منتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ اسدعباس سے ملاقات اور مبارکباد

21 February 2024

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر مجاہد ملت آغاعلی رضوی کی سربراہی میں سیاسی کونسل اور ایم ڈبلیو ایم جی بی کے وفد جس میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم، رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری، رکن شوری عالی کاچو زاہد علی خان، سینئر رہنما کاچو ولایت علی خان، سید الیاس موسوی،الطاف حسین، شاہد حسین نے پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر راولپنڈی سے منتخب ہونے والے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار اسد عباس سے ملاقات کی۔ انکی بھرپور کامیابی پر انکو مبارکبادی دی اور مشکل ترین حالات میں جس انداز میں مقابلہ کیا اسے قابل تحسین قرار دیا اور راولپنڈی کے عوام پر مجلس وحدت پر اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔

 وفد نے اس توقع پر اظہار کیا کہ پنجاب اسمبلی میں مظلوموں اور محروموں کی آواز بنیں گے۔ اسد عباس نے وفد کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree