ایم ڈبلیوایم رہنماوں کی بلاجواز گرفتاریاں گلگت بلتستان کو تصادم کی آگ میں جھونکنے کی ن لیگی سازش ہے، الیاس صدیقی

05 August 2015

وحدت نیوز(گلگت) حکومت جھوٹے الزامات کے تحت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کو گرفتارکرکے تصادم کی طرف لیجانا چاہتی ہے تاکہ گلگت بلتستان میں الیکشن کے دوران کئے گئے وعدوں سے عوام کی توجہ ہٹائی جاے۔ مجلس وحدت مسلمین مسلسل حکومت کو ان کے کئے گئے وعدوں کو یاد کراتی رہے گی اور جماعت کے خلاف ہر قسم کی سازشوں کا مقابلہ قانونی طریقے سے کرینگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن فوج بھیجنے کے خلاف نکالی جانیوالی ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر بد نیتی پر مبنی ہے جس کو عد الت میں چیلنج کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردوں سے مذاکرات کے ذریعے انہیں محفوظ راستہ د ینا چاہتی تھی اس راستے کے سامنے مجلس وحدت حائل ہوئی اور حکومت خواہش کو شرمندہ تعبیر ہو نے نہیں دیااور نواز لیگ کی خواہش کے برخلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس کی مجلس وحدت نے مکمل سپورٹ کیا اور اسی جرم کی پاداش میں نواز حکومت مجلس وحدت کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے ایف آئی آر کے ذریعے بدنام کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں لیگی حکومت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں اور رہنماؤں کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ،علامہ امین شہیدی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کروانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی جبر کے سامنے مجلس وحدت گھٹنے ٹیکنے والی نہیں اور ہر ظلم کے خلاف میدان میں کمربستہ رہے گی ،جہاں ظلم ہوگا وہاں مجلس وحدت کو کھڑے پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں اور جیل ہمارے عزم اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکتی بلکہ ایسی چیزوں سے ظلم کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت کا جذبہ مزید پختہ ہوتا جائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree