وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری نے وحدت ہائوس مظفرآباد سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف پاراچنار کے مظلوم عوام کی فوری طور پر دادرسی کریں۔پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی و آئینی حق ہے اور حکومت کی اولین ز مہ د اری ہے کہ وہ پر امن مظاہرین کو سنے۔ حکومت کا کام ہے کہ وہ پورے ملک کی عوام کی جان ماک کی حفاظت کرے،اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی تفریق ملکی وحدت کے لیے زہر قاتل ہے۔یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ وطن عزیز میں ملت تشیع کا ایک منظم سازش کے تحت نسل کشی جا رہی ہے۔ ملت تشیع نے ہر وقت ملکی استحکام کے لیے صف اول کا کردار ادا کیا ہے،اور یہی وجہ ہے ملک دشمن طاقتیں پے در پے ان کو نقصان پہنچا رہی ہیں ۔شھداء میں کسی قسم کا امتیاز برتنا انتہائی افسوسناک امر ہے،اور اس فعل سے ملکی وحدت خطرے سے دو چارہو سکتی ہے۔ہم حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہو فی الفور شھداء پاراچنار کے لواحقین کے مطالبات کو سنیں اور حل کروانے کی یقین دہانی کروائیں۔