مظفرآبادکی پولیس نے اندھے قتل کے مجرم توراولپنڈی سے گرفتارکرلئے لیکن علامہ تصور جوادی حملہ کیس کے مجرم آزاد ہیں، غفران کاظمی

18 January 2018

وحدت نیوز(مظفرآباد) سید غفران علی کاظمی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد نے کہا ہے کہ مظفرآبادکی قابل پولیس اندھے قتل کے قاتلوں کو ایک ہفتہ میں راولپنڈی اور سیالکوٹ سے پکڑ لائی ،گزشتہ کچھ روز قبل گہوترکے مقام سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت نہ ہونے پر سٹی پولیس مظفرآباد نے میت کو امانتاََ دفن کر دیا تھا  مظفرآباد کی ایماندار و قابل پولیس نے اپنی کارکردگی کا مظاہرے کرتے ہوئے قاتلوں کو راولپنڈی و سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔لیکن سمجھ اس بات کی نہیں آتی کے ایک ریاست کے باشندے علامہ تصور الجوادی اور ان کی اہلیہ پر دن دھاڑے قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو یہی قابل پولیس ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی گرفتار نہ کر سکی حکومت کی بے بسی واضح طور پر نظر آرہی ہے یا حکومت اس معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں دیکھ رہی۔ ہم حکومت اور انتظامیہ کو باخبر کر دیناچاہتے ہیں کہ 15 فروی 2018 کو جو احتجاج مظفرآباد میں ہوگا وہ مجرموں کی گرفتاری تک نہ ختم ہونے والااحتجاج ہوگا،اب معاملہ مذاکرت سے حل نہیں کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree