آزاد جموں وکشمیر کے آمدہ الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بھر پور سیاسی کردار ادا کرے گی، علامہ تصور جوادی

29 February 2016

وحدت نیوز (نیلم) مجلس وحدت مسلمین سیاسی میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ، ہمارا مشن خدمت خلق ہے، عوامی سیاست کریں گے ، سیاست کو تابع دین ہونا چاہیے نہ کہ دین کو تابع سیاست ، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم کے دورے کے دوران مختلف وفوداور شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران کیا ، انہوں نے کہ ہم محروموں اور مظلوموں کی آواز اٹھائیں گے ، مظلوموں کی حمایت ہمارا شیوہ ، آزاد کشمیر اس وقت مسائل کی دلدل میں ہے، بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا ہے ، اس ترقی یافتہ دور میں بھی نیلم کو موبائل سروس فراہم نہیں کی جارہی ہے ، جو کہ زیادتی ہے ، زلزلہ متاثرین کا ابھی تک کوئی پرسان حال نہیں ، سکولوں کی عمارتیں جوں کی توں ہیں ، مجموعی طور پر دیکھا جائے تو آزاد کشمیر کے حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ،اپوزیشن نے بھی جاندار کردار ادا نہیں کیا، لے اور دے کی سیاست نے خطہ آزاد کشمیر کوظلم و زیادتی کا نشانہ بنا رکھا ہے،علامہ تصور جوادی نے کہا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے، وہ عوامی نمائندے جو کبھی نظر بھی نہ آتے تھے آجکل اپنے اپنے حلقوں میں موجود ہوتے ہیں ، ہم اپنی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان نمائندوں سے سوال کریں کہ پانچ سال وہ کہاں غائب رہے ، انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیئے کیا اقدامات کیئے ، عوام شعوری سیاست کریں ، آنے والے امیدوار کا کڑا احتساب کریں ، خصوصاً ان امیدواران کا جو اقتدار انجوائے کر چکے ہیں ، ووٹ عوامی طاقت ہے ، سوچ سمجھ کر استعمال کیا جائے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر عوامی جدوجہد کا حصہ رہے گی، عوامی حقوق کے لیئے کسی بھی حد تک جائیں گے، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم سیاست میں جاندار کردار ادا کریں گے ، آمدہ الیکشن کے حوالے سے بھرپور تیاری میں ہیں ، تمام اضلاع سے مشاورت کے بعد جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree