وحدت نیوز(مظفرآباد) مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر راجہ شبیراحمد نے وفدکے ہمراہ وحدت ھاوس مظفرآباد کا دورہ کیا، مسلم لیگ ن کے وفدنے مجلس وحدت مسلمین آزادجموں کشمیرکے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی ،سیکرٹری سیاسیات محسن سبزواری ایڈووکیٹ اور دیگررہنمائوں سے ملاقات کی، دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے درمیان قومی وبین الاقوامی سیاسی صورت حال سمیت آمدہ ریاستی انتخابات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔