وحدت نیوز(دمشق) کویتی پارلیمنٹ کےرکن، پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی ، جنیوا میں انسانی حقوق کے ایک ادارے کے چیئرمین اور عربی واسلامی ممالک کے مقاومت کی حمایت کے اتحاد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل لاء کے حقوق دان اور ماہر وکیل ڈاکٹر عبدالحمید دشتی نےحرم حضرت زینب الکبری علیہا السلام کے جوار اقدس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے خصوصی ملاقات کی. انھوں نے تکفیری دھشت گردی اور شیعہ نسل کشی اور پاکستان میں قیام امن اور مظلوموں کی حمایت میں مجلس وحدت کے کردار اور مجلس وحدت کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور پر امن جدوجہد کو بہت سراہا.