وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل و موسسہ رسول اعظم (ص) قم کے مدیر ڈاکٹر علامہ گلزار حسین جعفری کو "شعبہ قرآن وعلوم" کے پی ایچ ڈی تھیسزمیں بہترین نمبروں کیساتھ کامیابی پرایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین سمیت مختلف رہنماوں نے مبارک باد پیش کی ہے، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹرشفقت حسین شیرازی سمیت دیگر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ ڈاکٹر علامہ گلزار حسین جعفری کی تدریسی، تبلیغی اور ثقافتی خدمات کیساتھ تعلیمی اعلی مدارج میں کامیابی روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہیں، ڈاکٹر علامہ گلزار حسین جعفری نے مجلس وحدت مسلمین قم کی ذمہ داری اور موسسہ رسول اعظم ص کی مدیریت کیساتھ پی ایچ ڈی میں اعلیٰ نمبر حاصل کرکے تعلیمی وثقافی امور کے حسن امتزاج کیساتھ قوم ملت اور قومی جماعت کا سر فخر سے بلند کیا ہے،مجلس وحدت مسلمین کی تاریخ میں ماشاءاللہ سے تمام ذمہ دار برادران نے ثقافتی واجتماعی خدمات کیساتھ علمی مدارج میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے، مجلس کے سابقہ سیکریٹری جنرل شہید منا ڈاکٹر فخرالدینؒ نے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اب تک کے پی ایچ ڈی اسکالرز میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیئےتھے،جوان طالبعلموں کو ان سے درس لیتے ہوئے تعلیمی اعلی مدارج کے حصول کیساتھ زمانہ شناسی سیاسی اجتماعی اور ثقافتی میادین میں قوم وملت کی خدمت کے لے اپنے آپ کو آمادہ کرنا چاہئے۔