وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی جشنِ الصادقین کی مناسبت سے جشنِ عید میلاد النبیﷺ و جشنِ ولادتِ امامِ جعفرِ صادق[ع] کا اہتمام کیا گیا جسمیں خواتین اور بچوں نےبھر پور انداز میں شھر کے مختلف علاقوں سے شرکت فرمائی.اس پروگرام میں شرکت کے لئے خصوصی طور پہ بحیثیت مہمانِ خصوصی خانوادہ شھداء کو دعوت دی گئ تھی.اسکے علاوہ ایک جانب شھداء کارنرترتیب دیا گیا تھا جہاںشھداءِ ملتِ جعفریہ کی تصاویر پھولوں پہ آویزاں کی گیں تھیں.جبکہ خانوادہِ شھداء کا استقبال بھی پھولوں کے ساتھ کیا گیا تھا.
دیگر مہمانانِ خصوصی میں مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی ،خواہر سیما منظور، فاضلہ قم،مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کوآرڈینیٹرخواہر زہرہ نقوی کو دعوت دی گئ تھی.
پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اورحدیثِ کساءسے کیا گیا.جسکا شرف خواہر ثروت عسکری سیکرٹری شعبہ سیاسیات نے حاصل کیا.جسکے بعد حمد و نعتِ رسولِ مقبولﷺ پیش کرنے برادر امیر حیدر تشریف لائے.پروگرام کے آغاز سے قبل ہی شھیدِ انسانیت و عظیم وعالی مرتبت رہنما آیت الللہ باقر النمرؒ کی مظلومانہ شھادت کی خبر، انتہائی غم کی صورت موسول ہو چکی تھی لہذا پوری محفل آپ کی شھادت سےمضموم کر دی گئ.اس عظیم سانحہ ہر آنکھ اشکبار تھی.بارگاہِ امامِ زمانہ[ع] میں اور تمام مومنین و مومنات کو اس سانحہ پہ تعزیت پیش کی گئ اور تمام شھداء ملتِ جعفریہ کےبلندیِ دراجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئ.
تمام خطباءنے اپنے خطابات میں انتہائی تفصیل کے ساتھ آیت الللہ باقر النمرؒکی زندگانئ و جدوجہدِ مسلسل کو بیان کیا اور رمزِ شھادت پر خصوصی روشنی ڈالی.اور اس بات کی اہمیت کی نشاندہی کی کہ فی زمانہ اس میثمِ زماںؑ کی طرح دار پہ بھی حق بات کے لئے آواز بلند کرنی ہےاور ظالم کی نابودی کے لیے ظلم سے ٹکرا کر اسوہِ حسینی[ع]پر عمل کرکے دیکھانا ہے.درحقیقت ہی اسوہِ زینبی[ع] بھی ہے.
دورانِ پروگرام بارگاہ رسالت مآبﷺ اور بارگاہِ معصومین[ع] میں مسلسل دورد بھی پش کئے جاتے رہے.جبکہ پروگرام کے باقائدہ اختتام پر برائے تعجیلِ ظہورِ امامِ[ع] منقبت بارگاہِ امامِ زمانہ[ع] میں پیش کی گئ جسکی سعادت کا شرف خواہر رجاء اور خواہر ایلیاء نے حاصل کیااسکے بعد مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کوآرڈینیٹر خواہر زہرہ نقوینے دعائے سلامتی امامِ زمانہ[ع]کے دعا کروائی اور ملک و ملتِ جعفریہ کےلئے دعا کا اہتمام کیاگیا.