علامہ راجہ ناصرعباس کی بھوک ہڑتالی تحریک کی حمایت میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین اسلام آباد کی ریلی

23 May 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام راولپنڈی سے ایک ریلی برآمد کی گئی، جو نیشنل پریس کلب اسلام آباد تک نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی حمایت کرنا تھا۔ اس موقع پر چھوٹی بچیوں نے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ خواتین رہنماوں کا کہنا تھا کہ وہ علماء کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، اگر قیادت کی طرف سے حکم ہوا تو راولپنڈی شہر سے ایک بڑی تعداد میں خواتین کو جمع کرکے اسلام آباد لاسکتی ہیں۔ اس ریلی کا مقصد اپنے قائدین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور حکومت پر واضح کرنا ہے کہ ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے۔ خواتین رہنماوں نے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علامہ ناصر عباس کے تحفظات کو دور کیا جائے اور مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ خواتین کی ریلی سے علامہ ناصر عباس جعفری نے بھی خطاب کیا اور ریلی کی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree