وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے محفلِ دعا و مناجات کا انعقاد کیا گیا اور جسکے بعد تمام اضلاع کی مسؤلین و خواهران سے روزِ مادر کے حوالے سے میٹنگ کی گئی. نشست کا باقائده آغاز دعأ و مناجات سے کیا گیا. تلاوتِ دعائے توسل خواہر نایاب (ڈپٹی سیکرٹری ضلع وسطی) نے کی ، جسکےبعد حالاتِ حاضره پر خواہر ندیم زہرہ (مسؤل شعبہ تعلیم و تربیت ضلع وسطی) نے خطاب کیا۔بعد از خطاب سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر علامہ تصور جوادی انکی اہلیہ اور ت سهون، لاهور، پشاور اور دیگر سانحات میں زخمی ہونے والوں کی جلد شفا یابی کیلئے دعا کی گئی، اس کے بعد سورۃ فاتحہ برائے بلندی درجات تمام شهداء ملتِ جعفریہ و شهداء سہیون و لاہور و پاکستان کی گئی اسکے بعد میٹنگ بمناسبت "میلاد خاتونِ جنت(ع) اور بچت بازار"کا آغاز خواہر بنین زہرہ معاون مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی نے کیا۔جس میں میلاد و جشن، اور بیتِ زہرہ(ع) و بچت بازار کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دی گئی اور نشست کا باقائدہ اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج اور ملتِ تشیع کی صحت و سلامتی کی دعا سے کیا گیا۔