ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن ولادت امام مہدی عج کا انعقاد، محترمہ ندیم زہراکاخطاب

17 May 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس کی عوامی رابط و آگاہی  مہم کے حوالے سے سولجربازار  میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آفس میں  "جشن ولادت امام مہدی عج" انعقاد کیا جسمیں خواتین اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔جشن کی نظامت کی ذمداری مرکزی ڈپٹی سیکرٹری خواہر ام البنین زہراء نے ادا کی جبکہ بطور مہمان خصوصی خواہر ندیم زہراء معروف مذہبی  اسکالر و ذاکرہ اہل بیت (سیکرٹری شعبہ تعلیم و تربیت ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین) اور فاضلہ قم خانم  سیدہ سحر کاظمی صاحبہ نے شرکت فرمائی۔جشن میں موجود مومنات کو منقبت پڑھنے کی دعوت دی گئ جس پر حاضرین محفل نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہ امام مہدی زما عج کی خدمت میں ہدیہ نعت رسول ص ،منقبت اور دورود سلام پیش کیے ۔مومنات نے اس منفرد انداز سے منعقد کیے گئے جشن کو نہایت سراہا۔اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے بچوں اور خواتین میں "مہدی موعود" کے عنوان سے کوئز رکھا گیا اور صحیح  جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم  کیے گئے اسکے علاوہ بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئ۔ جس کے بعد خواہر ندیم زہراء نے ماہ شعبان کی اہمیت اور فضیلت اور امام مہدی عج کے عنوان پر خطاب فرمایا اور غیبتِ امام میں منتظر  خواتین کی خصوصیات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپکا کہنا تھا کہ ماہ شعبان  خود سازی کے لیے بہترین  ہیں اس ماہ میں کی گئ ہر عبادت کا بے حد ثواب اور اجر ہے اس ماہ میں ہمارے پاس بہترین موقع ہوتا ہے کہ ہم خواتین جو منتظرینِ امام کا دعوٰی کرتی ہیں وہ خود کو اپنے امام وقت کے   اعوان و انصار میں شامل ہونے کے لئے اہل بنا سکیں  اپنے اندر وہ تمام تر خوصیات  اور خوبیاں شامل کرسکیں تاکہ کی امام زمانہ عج کے ظہور میں تعجیل ہوسکےتجدیدِ عہد کریں۔

خواہر ندیم زہرہ نے کراچی میں ہونی والی "استحکامِ پاکستان و امامِ مہدی عج کانفرنس " کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے   مزید کہاکہ ہمیں غور کرنا چاہیے  کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ظہور نہیں ہورہا آخر کیا وجہ ہے کہ ہمارا معاشرہ  روز با روز پستی اور زلت  کے دلدل میں دہستہ جا رہا ہے کیوں ہم پر  کرپٹ وظالم حکمرانوں کے مسلط ہونے کا ناختم ہونے والا  سلسلہ جاری و ساری ہے بلکہ روز انکے ظلم و بربریت  اور غرور میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے  کیونکہ ہم نے خاموش رہ کر ظالم کو مزید  ظالم بنایا  اگر ہم کو یہ احساس ذمداری ہے کہ ہمارا امام عج پردہ غیبت میں ہمارا منتظر ہے تو ہمیں بحثیت خاتون  پہلے مرحلے کا آغاز اپنے گھر سے کرنا ہے۔ گود میں موجود اولاد کو کربلا کی ماؤں کی طرح حجتِ خدا کی نصرت کے لئے اپنے ہاتھوں سے تیار کرنا ہے ،ظہور کی راہ ہموار کرنے کے لیے  پہلا مرحلہ ہی خود سازی اور پھر معاشرہ سازی ہے۔  ملک، شہر گلی محّلوں کو آمادہ کرنا ہے، اور اپنے ملک و وطنِ عزیز کے استحکام اور ملت کے حقوق کیلئے گھروں سے نکلنا ہے۔

 خواہر ندیم زہراء کے خطاب کے بعد فاضلہ قم خواہر سیدہ سحر کاظمی صاحبہ نے   "غیبت کی اقسام اور فلسفہ غیبت " کے عنوان پر  خطاب کیا آپ نے اپنے خطاب میں شخصی غیبت اور شخصیت کی غیبت کے فلسفے کو  واضح  کیا اپکا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ امام زمانہ کی غیبت ختم ہو اور انکا ظہورر جلد ہو تو ہمیں فلسفہ شخصیت کے اسباب کو سمجھنا ہوگا کیونکہ  شخصیت کی غیبت کے اسباب میں سے ایک اہم سبب  یقیناََ  خود سازی اور معاشرہ سازی ہے مگر معاشرہ سازی کے لیے معاشرے  کا زندہ ہونا ضروری ہے حرکت ضروری  ہے  ۔زندہ معاشرے کی شناخت کیسے کی جائے  تو اسکے لیے دیکھنا ہو گا آیا  وہاں خدا کے احکامات پر عمل ہورہا ہے کے نہیں ،مظلوم پر ظالم کے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے موجود ہیں کے نہیں ۔،ظالم کے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے موجود ہیں یا نہیں۔یہ ہیں زندہ معاشرے کی علامت اور یہ ہی منتظر امام عج کی زمداری جو منتظر ہوگا عہ کبھی ہاتھ پر ہاتھ رکھے نہیں بیٹھے گا بلکہ میدان عمل میں موجود  رہتا ہے اور یہ ذمہ داری مرد و زن دونوں کی یکساں  ہے جیسے آج مجلسِ وحدت  مسلمین شعبہ خواتین نے یہ ایک بہترین اور ایک منفرد کاوش کی۔آخر میں مرکزی میڈیا سیکرٹری ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین پاکستان  خواہر سیدہ ثناء  جمیل عابدی نے 21مئ کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور استحکامِ پاکستان  و امام مہدی عج کانفرنس کے حوالے سے شریک مومنات کو آگاہی دی اور انکو کو شرکت کی دعوت دی ۔خواتین نے بھر پور شرکت کی یقین دہانی لبیک یا امام و لبیک یا زینب کے نعروں کیساتھ کرائی  ۔پروگرام کا اختتام  دعائے سلامتی امام زمانہ و ملک و ملت کے استحکام کی دعاوں سے کیا گیا۔اور میلاد کے سلسلے میں انتظامی امور میں بھر پور تعاون کے حوالے سے ایم ڈبلیوایم  ضلع جنوب کا شکریہ ادا کیا گیا۔شریک خواتین اور بچوں میں تبرک تقسیم کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree