وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مہدی ؑبرحق کانفرنس کے حوالے سے ملک بھرمیں رابط مہم تیزی سے جاری وساری ہےاس حوالےسےملک بھرمیں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے شہید قائد کی برسی کےحوالےسے پروگرامزمنعقد کئےجارہےہیں۔جب کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کے مرکزی اجلاس میں ملک بھرکے تمام اضلاع میں عوامی رابطہ مہم برائے مہدی برحق کانفرنس 6اگست اسلام آباد تیز کرنے کے حوالے سے مختلف یونٹس، ٹاونز کے دورہ جات کے پروگرامز تشکیل دیے گئے ہیں۔6 اگست اسلام آباد میں ہونے والی مہدی برحق کانفرنس میں خواتین کے انتظامات کو مذید بہتر بنانے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جسمیں خواہر بنین زہرا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،خانم نرگس سجاد مرکزی سیکرٹری امور تربیت ،خواہر قندیل سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی شامل ہیں جن کی زیر نگرانی مہدی برحق کانفرنس میں خواتین کے انتظامات ترتیب دیئے جائیں گے۔جب کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے راولپنڈی میں2 روزہ مہدیؑ برحق تربیت ورکشاپ انعقاد کیا گیا ہےجس کا مقصد مہدیؑ برحق کانفرنس کے تمام انتظامات کو مذید بہتربناناہےاس2 روزہ تربیت ورکشاپ میں ملک کے تمام صوبوں سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کارکنان بڑی تعداد شرکت کریں گی۔