وحدت نیوز (جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع جہلم کے زیر اہتمام ۱۸ ذی الحج عید ولایت کے موقع پر ایک پر رونق جشن سعید کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین نے بھرپور شرکت کی، جشن کا آغاز حدیث کساء سے ہوا۔ مقامی خواہران نے اشعار تقاریر اور منقبت و قصائد کے ذریعے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ بعد ازاں خواہر عقیلہ رضوی سیکرٹری جنرل ضلع جہلم نے خطاب کیا۔ جس میں انھوں نے واقعہ غدیر خم پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں خواہر عقیلہ نے پیغمبر اکرم ص کا قول نقل کرتے ہوۓ کہا " عید غدیر میری امت کی تمام عیدوں سے بزرگ تر ہے" پالانوں کے ممبر پر علی ع کا ہاتھ بلند کر کے حکم خدا کا اعلان کیا گیا اعلان ولایت علی ابن ابی طالب علیہ سلام دراصل سلسلہ انبیاء کے اختتام کے بعد نظام ولایت کا اعلان ہے "اس موقع پر خواہر حدیثہ سید نے مختصرا ً خطاب کیا، جس میں غدیر کے دن مومنات کے ایک جگہ، جمع ہونے کی اہمیت سے آگاہ کیا اور دعائیہ کلمات سے اپنے خطاب کا اختتام کیا۔ پروگرام کے آخر میں تمام بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کیۓ گئے اور دعاۓ امام زمانہ عج کیساتھ جشن کا اختتام ہوا۔