وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خیبر پختون خوا نے جماعت کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اغواء میں صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی ایما پرصوبائی حکومت ملوث ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک کو انارکی کی طرف نہ لے کے جائے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کی صوبائی سیکرٹری جنرل راضیہ جعفری ایڈوکیٹ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسز روبینہ واجد او ر ضلعی جنرل سیکرٹری تصور نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔
ان کا کہناتھا کہ سید ناصر شیرازی نے پنجاب کے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک کیس دائر کیا جس کی پاداش میں ناصر شیرازی کو بیوی بچوں کے ہمراہ سفر کے دوران وردی میں ملبوس افراد نے اغواء کیا جن کا اس کے بعد کوئی پتہ نہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک بات ہے پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں اتر آئی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کو انارکی کی طرف نہ لے کرجائے بصورت دیگر اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ اگر ناصر شیرازی کو رہا نہ کیاگیا تو مرکزی قیادت کی کال پر خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہوں گی ۔