وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد اور مختلف مدارس ،مدرسہ جماران ،مدرسہ فاطمیہ ،مدرسہ معصومہ ،مدرسہ حسینی ،مکتب زینبیہ،مکتب صاحب الزمان عج ا مختلف تنظیمیں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان(خواتین)،آئی۔او ،آئی۔ایس ۔او ،پیام اسلامی ،معارف اسلامی ،عزم زینب ،ام ابیھا تعلیم بالغاں اور امام بارگاہ محفل حسینی ،معصومین ،حسینی مشن اور بیت زہرا کے باہمی تعاون سے ایک شاندار پروگرام “جشن یو سف زہرا “ کا بمقام محفل حسینی حیدرآباد مین کیا گیا ۔اس پروگرام میں نظامت کے فرائض محترمہ عظمی تقوی صاحبہ نے بہ احسن و خوب انجام دئیے پروگرام کا آغاز مدرسہ جماران کے بچوں کی جانب سے تلاوت قرآن پاک و اسماء سے ہوا ۔مکتب زینبیہ کی بچیوں کے جانب حمد نعت ومنقبت پیش کی گئی۔
محترمہ عابدہ حسینی اور محترمہ ثانیہ زہرا نے مدرسہ جماران کے بچوں قرآن فہمی و حفظ کے حوالے سے سوال و جواب ،بعد از مدرسہ فاطمیہ کے بچوں کے جانب سے القابات امام زمانہ (عج) پیش کیے گئے ،مدرسہ حسینی کے بچے بچیوں کے جانب سے خاکہ بعنوان معرفت قائم آل محمد (ص)،زینب دانش (محفل حسینی)کی جانب سے منقبت کی صورت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا گیا ۔ایک منفرد ملٹی میڈیا پر پریزینٹیشن “امام زمانہ کی کہانی “ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان کی جانب سے -ساتھ ہی ساتھ کوئز بہ حوالہ پریزنٹیشن آئی۔او،آئی ایس او کی کارکنان نے سامعین سے سوالات کیے اور درست جواب دینے والوں کو انعامات بھی دئیے گئے۔بعد از معلمات کے ساتھ پینل ڈسکشن جس میں محترمہ زاہدہ نے معلمات یعنی خانم عابدہ حسینی ،خانم سلمی علی اور خواہر معصومہ سے مختلف موضوعات بہ حوالہ صاحب الزمان (عج) پہ انٹرویو لیا ۔پروگرام کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے محترمہ عنبر نقوی (عزم زینب )نے منقبت کی صورت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا ۔آخر میں مدرسہ معصومہ کے جانب سے خاکہ بعنوان “شہادت “پیش کیا گیا۔پروگرام کی دیگر تفصیل میں جلد تشریف لانے والے شرکاء کو انعامات پیش کیئے گئے ۔پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعاء سلامتی امام زمان(عج)سے ہوا جو ام ابیھا تعلیم بالغاں (ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد)کی بچیوں نے پڑھی سے ہوا ۔بعد از شرکاء محفل کو تبرک پیش کیا گیا۔