وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی محمود آباد منظور کالونی یونٹ میں مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے فلاح و بہبود کے ادارے خیر العمل فاونڈیشن کے تعاون سے بازار مہربانی کا انعقاد کیا گیاتھا۔ جس میں علاقے کی خواہران نے بطور والنٹیرز بہترین کارکردگی سرانجام دی۔ اس سلسلے میں انکی حوصلہ افزائی کے لئے اعزازی سرٹیفکیٹ دینے کے لئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری خواہر ام البنین اور ضلع وسطی کی سیکرٹری جنرل خواہر یاسمین نے شرکت کی۔سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے ساتھ ساتھ بالخصوص 13 مئ یومِ مردہ باد امریکا ریلی کی مناسبت سے خواتین کو بریفنگ بھی دی گئی اور انہیں مرکزی مردہ باد امریکا ریلی میں بھر شرکت کی تاکید کی گئی۔