ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی حمایت مظلومین کانفرنس میں میزبانی کے فرائض بحسن وخوبی انجام دے گی، قندیل کاظمی

01 August 2018

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی جانب سے مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مجلس کا اہتمام پروفیسر انجم نقوی کے گھر پر ہوا۔ قرآن خوانی کے بعد محترمہ مہویش نے حدیثِ کساء پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ اور دعائے توسل پڑھنے کی سعادت پروفیسر انجم نقوی کو حاصل ہوئی۔ بعد از دعا محترمہ تسمیہ نے ہدیہ منقبت پیش کیا۔ننھی زاکرہ فاکھہ بتول نے بی بی سیدہ سلام اللہ علیہ کے فضائل و مصائب پیش کیے۔اس کے بعد ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی سیکریٹری جنرل قندیل زہرا کاظمی نے خواہران سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے شہید علی نقوی کی دختر خواہر زہرا نقوی کی بطور "ایم پی اے" کامیابی سے متعلق آگاہی دی اور الیکشن کمپین میں بھرپور کردار ادا کرنے پر اپنی ٹیم کو سراہا۔اس کے بعد آپ نے 5 اگست کو شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی " حمایتِ مظلومین کانفرنس" میں بھرپور شرکت کی دعوت دی اور میزبانی کے فرائض بھرپور انداز میں سر انجام دینے کے لیے لائحہ عمل بھی دیا ۔ آپ نے مزید کہا کہ ہماری آج کی ضرورت صرف اور صرف اتحاد ہے۔ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے تمام اختلافات پسِ پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور اپنے حجتِ آخر الزمان ع ج کی آمد کی تیاری کریں۔بعد ازں خواہر نگین زہرا نے امامِ زمانہ ع ج کے فضائل بیان کرتے ہوئے خواتین کو اس بات کی طرف متوجہ کیا کہ ہر ہر مومن کو یہ سوچنا چاہئیے کہ کیا ہم امام علیہ سلام کے ظہور کے لیے خود کو تیار کر چکے ہیں یہ کر رہے ہیں۔ اصل میں ہم کس جگہ stand کرتے ہیں اور اُم المصائب بی بی سلام اللہ علیہ پر ہونے والے مضالم بیان کیے ۔ نوحہ خوانی اور ماتم داری کے بعد شہداء و مرحومین کے اصالِ ثواب کے لیےفاتحہ خوانی ہوئی۔دعائے امامِ زمانہ ع ج اور زیارت پر اختتام ہوا۔بعد از مجلس مومنات کے لیے لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree