وحدت نیوز(لاہور) قومی انتخابات 2018کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا باظابطہ اجلاس منعقد ہواگیا جس میں پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیاہے، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒکی دختر محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھالیاہے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان حالیہ قومی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں، پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں محترمہ سیدہ زہرانقوی نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے، واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی کل 66مخصوص نشستیں ہیں جس میں نے 33پاکستان تحریک انصاف نے حاصل کی ہیں ۔
اس موقع پرمحترمہ سیدہ زہرانقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ میراہدف خواتین کے حقوق کے لئے ایوان میں آواز بلند کرنا ہے،پاکستان کو قائد واقبال کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قانون سازی میں اپنا کرادر اداکرنا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خواتین تیاری بہترین ملبوسات زیب تن کرنا اور میچنگ کو قراردیتی ہیں لیکن میں نے تیاری آئین پاکستان اور خواتین کے حقوق کے لئے تاریخی جدوجہد کے مطالعے کو قرار دیا، انشاءاللہ خواتین کے حقوق کیلئے آئین پاکستان کے مطابق قوانین کے نفاذ کیلئے اپنا کراداکروں گی۔