وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام استقبال محرم حسینؑ سب کا کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں خواتین نے بھر پور شرکت کی. کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسولؐ مقبول پڑھی گئی، مقررین نے سیرت امام حسینؑ پر روشنی ڈالی ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے اپنے خطاب میں مقصد امام حسینؑ اور خواتین کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی اور انہوں نے شرکاء سے چیف جسٹس اور وزیر اعظم کے ڈیم فنڈ اور سرسبز پاکستان مہم میں بھرپور حصہ لینے کی تاکید کی کانفرنس میں مرکزی سیکریٹری فلاح و بہبودمحترمہ فرحانہ گلزیب نے بانیان ، ذاکرین اور سامعین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی ،کانفرنس میں وحدت اسکائوٹ نے اپنے فرائض انجام دیئے اور آخر میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل پنجاب ڈاکٹر سید افتخار نقوی کے گھرشرکاءکیلئے نمازباجماعت اور کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔