وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نےاپنے بیان میں کہاہےکہ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ملک بھر میں ماہ صفر المظفرکے پہلے عشرے کو مولاعلی ؑ کی شیر دل بیٹی فاتح کوفہ وشام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی یاد میں عشرہ زینبیہؑ کے عنوان سےمذھبی جوش و جذبے اور راہ زینب س کو اپنانے کے عہدکےساتھ منائےگا، اس مناسبت سے ملک بھرمیں مجالس عزااور سیمینارز کا انعقادکیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ سیرت زینب ؑ نے کربلا کی تحریک کو وہ طاقت دی کہ ظالم کو ہمیشہ کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا اس پر آشوب دور میں بھی جس طرح سے اسلامی اقدار کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ہماری خواتین کو میدان میں آکر کردار جناب زینب ؑ پر عمل کر تے ہوئے اسلامی اقدار اور اصولوں کا محافظ بننا ہو گا۔