وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی کی ہدایت پر ملک بھر میں ماہ صفر المظفرکے پہلے عشرے کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا سے منسوب کیا گیا ، اسی مناسبت سےمجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین راولپنڈی کی جانب سے یومِ زینب (س) کے عنوان سے گوالمنڈی امام بارگاہ راولپنڈی میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیامجلس عزا کے آغاز میں محترمہ روبینہ نے تلاوت حدیث کساء کا شرف حاصل کیا اس کے بعد ننھی ثنا خواں بچیوں نے منقبت کی صورت میں شان اھل بیت ع بیان کی۔ محترمہ عفت بتول اور محترمہ مہوش کاظمی نے بھی جناب زینب (س) کی شان میں ھدیہ منقبت پیش کیے۔ محترمہ تسمیہ زھرا اور خواہران نے سوز و سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ،اور آخر میں مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) راولپنڈی کی سیکرٹری جنرل محترمہ قندیل زھرا نے یوم زینبؑکے عنوان سے مجلس عزا سے خطاب کیا۔۔جس میں انھوں نے سیرت سیدہ زینبؑ اور ان کے کوفہ و شام کے دربار میں دیے گئے تاریخی خطبوں پر روشنی ڈالی اور آج کے دور کی خواتین کے لیے ان کے شجاعانہ اور با بصیرت کردار کو کنیزان زینب س کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔