وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنمامحترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے جہلم میں جناب سکینہ بنت الحسین ع کی شہادت کے سلسلہ میں تین روزہ مجالس سے خطاب کیا ، ان مجالس میں انہوں نے اخلاقیات کو اپنا موضوع قرار دیتے ہوۓ قرآن و احادیث و اسلامی تاریخ کے واقعات کے تناظر میں بھرپور روشنی ڈالی اور معاشرے میں اخلاق حسنہ کے فروغ اور اخلاق رذیلہ سے بچنے اور انسان کو اس کے اصل مقام و منزلت کو پہچاننے پر زور دیا۔ تیسری اور آخری مجلس کے اختتام پر خواہر معصومہ نے شہادت جناب سکینہ(س) بیان کی اور شبیہ تابوت بر آمد کروائی۔