وحدت نیوز(لاہور) وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے پریس کلب لاہور کے باہر سانحہ مچھ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں لاہور کی تمام ضلعی کابینہ سمیت تمام یونٹ اراکین نے شرکت کی پریس کلب لاہور کے سامنے منعقدہ احتجاج علامتی دھرنے میں تبدیل ہوگیا بارش کے باوجود بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد دھرنے میں موجود رہی اور فضا لبیک یا حسین ؑکے بھر پور نعروں سے گونج اٹھی ۔
اس موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا بے گناہ لوگوں کے قتل کی ذمےداری تمام سیاسی جماعتوں پہ ہے ہر جماعت کے دور اقتدار میں ھزارہ کمیونٹی پر ظلم ہوتا رہا اور ایک بھی دہشت گرد آج تک گرفتار نہ کیا گیا اور جو گرفتار کر بھی لیے جاتے ان کو بھی بعد میں رہا کردیا جاتا ان کا کہنا تھا گیارہ بے گناہ نہتے لوگوں کے ہاتھ پیر باندھ کر انہیں ذبح کر کےفا ئر نگ بھی کی گئی اور ریاستی ادارے غفلت کی نیند سوتے رہے۔دھشت گرد دندناتے پھر رہےہیں آخر ان کو قانون کے شکنجے میں کیوں نہیں لایا جا رہا اور کیوں مظلوموں کی داد رسی نہیں کی جارہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے داروں کو ھم تنبیہ کر تے ہیں کہ ہزارہ کمیونٹی کے 11 بے گناہ مزدوروں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دی جاے ۔