وحدت نیوز(فیصل آباد) سانحہ مچھ میں ہونے والے ظلم و بربریت اور شھداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین دیگر ملی تنظیموں نے شرکت کی اور ریلی امین پور بازار سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر پھر گھنٹہ گھر سے کچہری بازار تک ریلی نکالی گئی ریلی میں مردوں، عورتوں اور بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء ریلی نے شدید مزمت کی اور نعرے بازی کی۔ ریلی میں مرکزی سیکریٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترم فرحانہ گلزیب نے میڈیا سے گفتگو میں شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوراً گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔
انھوں نے کہا حکومت اگر مجرموں کو سزا دیتی تو آج پھر سے یہ واقعات پیش نہ آتے ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے شھداء کے لواحقین کے مطالبات نہ مانے تو ملک کے تمام شہروں میں دھرنے دیا جاے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم کوئٹہ کی ماؤں بہنوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔