وحدت نیوز(گلگت) امریکہ نے ہمیشہ اسلامی ممالک کو اپنا غلام سمجھا ہے لیکن پاکستان کی باشعور عوام کبھی استعمار کا کھلونا نہیں بنے گی، مرکزی سیکریٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے شعبہ جوان گلگت کے زیر قیادت منعقدہ امریکہ مردہ باد ہے احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی ریاست ہے اور اسلام کے نام پر قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے امریکہ جان لے اسلام کے مضبوط قلعہ کو ہاتھ بھی لگایا تو خود ٹوٹ جائے گا پاکستان ایٹمی ملک ہے اور اس سے بھی عوام کے حوصلے بلند اور مضبوط ہیں امریکہ انشااللہ جلد اپنے ہی جال میں پھنس کر تباہ و برباد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی قیادت میں ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور مادر وطن پر آنچ نہی آنے دیں گے۔