وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے ننھی بچیوں کے لیے جشن بندگی و عبادت کی خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے خصوصی دعوت پر شرکت کی اور جشن سے خطاب کیا ۔
سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ ننھی بچیوں کو دین و شریعت سے آگاہی دینے کے لیے اس طرح کے جشن اور محافل کا انعقاد انہیں دین سے قریب اور شرعی احکامات پر عمل پیرا ہونے کے لیے جوش اور جزبہ دلاتا ہے بچیوں کو ایسے خوبصورت انداز میں ان پر واجب ہونے والے احکامات اور ان کا عظیم اجر اور خدا کی بندگی و عبادت کو بہترین انداز میں بیان کیا جائے تاکہ انہیں دین کی جانب رغبت و تشویق ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع اپنے اپنے علاقوں میں بچیوں کے لیے جشن بندگی و عبادت منائیں تاکہ ہماری بچیاں بالغ ہوتے ہی احکام دین پر عمل پیرا ہوں آخر میں انہوں نے اٹک کی مومنات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہترین میزبانی انجام دی اور جن خواہران نے اس پر رونق جشن کے انعقاد میں کاوشیں کی ان تمام کی حوصلہ افزای کی۔