وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ایک فکری نشست کا اہتمام کیا گیا تھا اس نشست سے محترمہ نرگس سجاد جعفری مرکزی سیکرٹری تربیت شعبہ خواتین،محترمہ فرحانہ گلذیب مرکزی سیکرٹری روابط شعبہ خواتین، محسن شہریار معاون سیکریٹری شعبہ سیاسیات اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خطاب کیا ۔محسن شہریار کوارڈینیٹر شعبہ سیاسیات نے الیکشن 2018 اور سیاسی امور سے متعلق لیکچر دیا جبکہ قائد وحدت نے حالات حاضرہ اور الیکشن میں خواتین کے کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو فرمائی آخرمیں قائد وحدت نے خواتین کی جانب سے کیے گئے سوالات کے مدلل جوابات بھی دیئے جس پر خواتین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور برادر محسن شہریار کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ اس پروگرام میں خواہر راضیہ جعفری صوبائی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین صوبہ خیبر پختونخواہ ، ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع ہری پور اور ضلعی سیکرٹری تربیت ضلع ہری پور کے علاوہ خواہر قندیل زہراٗ ضلعی سیکرٹری جنر ل ضلع راولپنڈی اپنی کابینہ کے ہمراہ اور ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع اسلام آباد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔