علامہ ناصرعباس جعفری کی زیرصدارت شعبہ خواتین کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس

08 April 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس لاہور میں شعبہ خواتین کے آفس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس صاحب کی سربراہی میں منعقد ہوا۔جس میں شعبہ خواتین کی مرکزی کوآرڈینیٹر خانم زہرا نقوی اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر محترمہ تحسین شیرازی ،مرکزی سیکرٹری تربیت مولانا سید احمداقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادرسید ناصرعباس شیرازی نے شرکت کی،میٹنگ میں گذشتہ دو ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف اورلائحہ عمل کا تعین کیا گیااور میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی لحاظ سےملک کے چار بڑے اور اہم شہروں کراچی،لاہور ، اسلام آباد اور کوئٹہ کے اسٹرکچر کی تمام ترتنظیمی امور کی نگرانی مرکز خود انجام دے گااور مقامی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط اور فعال بنانے میں ان کی معاونت کرے گا۔اس اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اپنی مدد آپ کے تحت ملک بھر میں دارالقرآن ،ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس ،تعلیمی اکیڈمیز کا قیام اور مستحق طالبات کے لئے اسکالرشپ اور دیگر فلاحی اور سماجی خدمات انجام دی جائیں گی۔

 

    میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام اضلاع میں ۲۰جمادی الثانی حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت اور یوم خواتین کے دن کو بھرپور انداز میں منائیں اور اس سلسلے میں جشن اور دیگر پروگرام منعقد کروائیں گے۔مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری صاحب نے تاکید کی کہ شعبہ خواتین کو خواتین کی اسلامی اور انقلابی تربیت کے حوالےسے شعبہ تربیت کے دیے گئے پروگرام پر عمل کرنا چاہیے اور شعبہ تربیت کی ترتیب شدہ کتب، لٹریچراور پروگرام سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے مزید فرمایا کہ " اسلام شناسی " کورس اور بصیرت افزائی کورس تمام خواتین کو کروایا جائے گا۔

 

    علامہ  ناصرعباس جعفری نے زور دیا کہ گلگت اور بلتستان میں بھی ہماری بہنیں انتخابی عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گی ۔مرکزی کوآرڈینیٹرخانم زہرا نقوی نے تمام صوبائی کوآرڈینیٹرز سے درخواست کی ہے کہ جلد از جلد ضلعی اسٹرکچر مکمل کریں اور اضلاع، یونٹس اور ممبر شپ کی تکمیل کر کے جلد از جلد مرکز کو رپورٹ کریں ۔آخر میں ضرب عضب آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ ہمیں پرائی جنگ کا حصہ بننے کی بجائے اپنے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر توجہ کرنی چاہےاور سعودی عرب کی مہم جوئی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree