وحدت نیوز(میانوالی) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ضلع میانوالی میں عشرہ ایتام کے سلسلے میں 248 یتیم بچوں میں 12 لاکھ 8 ہزار 4 سو روپےکے وظائف اور عید گفٹس تقسیم کیے گئے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری فلاح وبہبود برادر زعیم ،صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا نیاز بخاری،منتظرطوری اور صوبائی کابینہ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر مولانا نیاز بخاری نے کہا کہ حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھااور یتیموں کی کفالت کو افضل ترین عمل قرار دیا ہےجس سے یتیم بچوں کا احساس محرومی کا خاتمہ ہوتا ہے. امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے اپنی وصیت میں فرمایا کہ میرے بعد یتیموں کا خیال رکھنا۔