وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سیدباقر زیدی نے کہا کہ ماہ رمضان اللہ تعالی کا قرب اور خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس مہینے میں جہاں عبادات الہی،اطاعت الہی،نماز روزہ کی اہمیت ہے وہاں پر خدمت انسان کی انجام دہی کا بھی ثواب ہے اگر انسان کو خدمت خلق کے ثواب اور اہمیت کا پتہ چل جائے تو وہ اسی راہ پر چل پڑے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں دعوت افطار" کے نام سے روزانہ کی بنیاد پر افطا ردسترخوان کا انتظام کیا گیا ۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملک بھر کے 50 سے زائد علاقوں میں مساجد ، امام بارگاہوںاور بس اسٹاپوں پر "دعوت افطار" کے پروگرامات منعقد ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے دستر خوان پر روزہ افطار کیا ۔
خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام نوابشاہ،سکھر،بدین،جیکب آباد،تھر پارکر،شکار پور،سجاول،کراچی،اورکزئی ایجنسی،پاراچنار،ہریپور،کوہاٹ،ڈی آئی خان،گلگت،سکردو،لیہ،بھکر،ڈی جی خان،سرگودھا،جھنگ،چکوال،اسلام آباد ،منڈی، شیخوپورہ، ٹیکسلا، اٹھارہ ہزاری جھنگ،،قصور، ،فیصل آباد،لاہور،جہلم و دیگر اضلاع کے 50 سے زائد علاقوں جن میں صوبہ سندھ میں 60 مائل ٹا ئون مسجد صاحب الزمانؑ ،نصرت کالونی ،ٹنڈو غلام حیدر، جام صاحب، مراد چلگڑی، جیکب آباد، ڈپلو تھر۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں درگئی،زیدان، پٹائو کلے، سٹی، گلگت بلتستان میں نلتر ، نومل، صادق آباد گمبہ، مناور، طاسو،گیزر، گمبہ سی جی ایس، اشرف آباد، ہسپتال کالونی، سکندرآباد، ہنزہ۔ اپر پنجاب میں کوٹ بائی کان، نور پور سیٹھی، بھیرہ سیداں، شیر بنگال ٹائون، باد شاہ پور، کولوال ننگیانہ، احمد پور سیال، مہڑہ شاہ والی،جسہ،تیرور،نولہ آباد، پرانی منڈی،پتوکی، شمکی بھٹیاں، تاتاری سرگودھا،اطہار پنڈدادن خان،لاہورمیں دو ،فیصل آباد میں دو۔ جنوبی پنجاب میں بستی گوکال،پیر اصحاب، منڈا فقیر، ٹبی کربلا، سرائے مہاجر، فتح والا مورانی، بستی بلوچی والا، تونسہ، قصبہ بلوچاں، سرورآباد، چاہ غلام خانسر، بستی سہواگ و دیگر علاقوں میںخیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار کے نام سے دسترخوان کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد کو افطاری کرائی گئی ۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سیدباقر زیدی نے کہا کہ مخیر حضرات اور دوسرے اداروں کو بھی چائیے کہ وہ اس ماہ مقدس میں غرباء مسافروں اور ضرورت مندوں کے لیے افطاری کا انتظام کریں اور نیکیاں سمیٹیں۔
خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سیدباقر زیدی نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقربا کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے ۔ تمام منعقدہ دعوت افطار کے پروگراموں کے آخر میں وطن عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے بھی خصوصی طور پر دعا ئیں کرائی جاتی رہیں۔