وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کے چیئر مین علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ ماہ مقدس رمضان کے آخری عشرے کو عشرہ ایتام کے طور پر منا رہی ہے جسکا مقصد ملک بھر میں موجود یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی اور انکواپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے اس سلسلے میں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ یتیم بچوں میں عید کے لیئے خصوصی گفٹس بھی تقسیم کرے گی۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ملک بھر میں 800 سے زائدیتیم بچوں کی کفالت کر رہا ہے جنکو ماہانہ بنیادوں پر وظیفہ دیا جا رہا ہے ۔ مزیدہر ضلع میں مستحق یتیم بچوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ جس حد تک ہوسکے اُ ن کی معاونت کی جاسکے اور معاشرے میں یتیم پروری کا کلچر فروغ پاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ ایتام کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا ۔
علامہ سید باقر زیدی نے کہا کہ اسلام نے بھی یتیم پروری پر بہت زور دیا ہے کیونکہ ایسے بچے جو اپنے ماں باپ کے سائے سے محر وم ہو جاتے ہیںپھر انہیں اپنی زندگی کا بسر کرنے کے لیے معاشرے میںسہارے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی یتیم کی مدد یا کفالت کر کے دل کو سکون اور راحت ملتا ہے اس لیے ہمیں یتیموں کی کفالت کے حوالے سے خود بھی حصہ ڈالنا چاہیے اور دیگر افراد کو بھی اس کار خیر میں شامل ہونے کی دعوت دینی چاہیے ۔
علامہ سید باقر زیدی نے کہا کہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کا تو باقاعدہ طور پر کفالت ایتام کا ایک شعبہ ملک بھر پہلے ہی کام کر رہا ہے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ رمضان کا آخری عشرہ ًعشرہ ایتام ًکے طور پر منائے گی اس موقع پر انہوں نے تمام درد دل رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ آئیں اور معاشرے میں یتیم بچوں کی خواہشات اور بنیادی ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے انکوماہ مبارک رمضان اور عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کرنے کے لیے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کا اس کار خیر میں ساتھ دیں ۔