وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے ذیلی فلاحی ادارے خیر العمل فاونڈیشن کے تحت عمار یاسر سوسائٹی فیز ون کے رہائشیوں کی سہولت کے لئے واٹر سپلائی پروجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے رہنماوں مولانا غلام محمد فاضلی، ثمر عباس ،عارف رضا، اسد زیدی اور نیاز کاچو نے گذشتہ اتوار اس واٹر پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا ، اس موقع پر علاقہ مکینوں نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ کا دیرانہ مسئلہ پانی کا تھا اس مسئلہ کو اپنا مسئلہ سمجھ کر ایم ڈبلیو ایم نے حل کروایاہم انکے شکر گذار ہیں۔
واضح رہے کہ عمار یاسر سوسائٹی شیعہ و سنی مسلمانوں کی سیکڑوں گھر وں پر مشتمل آباد ی ہے ، جہاں پر فراہی آب کا مسئلہ کئی عرصہ سے درکار تھا، علاقہ مکین دور دراز سے استعمال کا پانی اپنے گھر میں لاتے تھے، عوامی خدمت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے علاقہ مکینوں کی درخواست پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے فلاحی شعبہ خیر العمل فاونڈیشن نے لوگوں کی ضرورت پورا کرنے کے لئے وائٹر پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔
خیرالعمل فاونڈیشن شعبہ ویلفیئرایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکی جانب سے عمار یاسرسوسائٹی میں واٹر سپلائی پروجیکٹ کا افتتاح